Time 09 دسمبر ، 2023
کاروبار

نگران حکومت کا کھاد کی مصنوعی قلت کا نوٹس، درآمدی کھاد کے آرڈرز بھی کردیے

20 دسمبر سے کھاد کے جہاز روزانہ کی بنیاد پر پورٹ پرپہنچناشروع ہوں گے: نگران وزیر صنعت و تجارت— فوٹو:فائل
20 دسمبر سے کھاد کے جہاز روزانہ کی بنیاد پر پورٹ پرپہنچناشروع ہوں گے: نگران وزیر صنعت و تجارت— فوٹو:فائل

نگران وفاقی حکومت نے ملک میں کھاد کی مصنوعی قلت کا نوٹس لے لیا۔

نگران وزیر صنعت و تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ ملک میں کھاد کی مصنوعی قلت کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھاد بنانے والی فیکٹریوں کو ہدایت کردی ہے کہ پیداوار اور سپلائی میں کمی نہ آنے دیں۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت نے قلت کے پیش نظر درآمدی کھاد کے آرڈرز بھی کردیے ہیں،  20 دسمبر سے کھاد کے جہاز روزانہ کی بنیاد پر پورٹ پرپہنچناشروع ہوں گے۔

گوہراعجاز کا کہنا تھاکہ مقررہ نرخ پر گندم کی فصل کیلئے کھاد دستیاب ہوگی۔

مزید خبریں :