پاکستان
18 جنوری ، 2013

لاہور:عمارت گرنے سے میاں بیوی اور تین بچے جاں بحق

لاہور:عمارت گرنے سے میاں بیوی اور تین بچے جاں بحق

لاہور…لاہور ٹبی سٹی میں ایک بلڈنگ گرنے سے میاں بیوی اور تین بچوں سمیت 5 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے ۔ریسکیو زرائع کے مطابق ٹبی سٹی کے علاقہ میں گرنے والی بلڈنگ خستہ حال تھی جو علی الصبح اچانک سے گر گئی ،جس کے باعث گھر میں موجود 7 افراد ملبے تلے دب گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔تاہم گھر کا سربراہ شہزاد ،بیوی کنول اور دو بیٹے سبحان ،انس اور بیٹی ارم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ دو افراد کو بچا لیا گیا۔

مزید خبریں :