Time 11 دسمبر ، 2023
پاکستان

رضوانہ کیس: تشددکا الزام جج پر ہے تو تحقیق بھی ان سے کی جائے گی، اسلام آباد پولیس

سول جج عاصم حفیظ کو اسلام آبادپولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے 3 بار لیٹرلکھا لیکن پیش نہ ہوئے، پولیس ذرائع— فوٹو:فائل
سول جج عاصم حفیظ کو اسلام آبادپولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے 3 بار لیٹرلکھا لیکن پیش نہ ہوئے، پولیس ذرائع— فوٹو:فائل

اسلام آباد پولیس کی دو رکنی ٹیم تشدد کا شکار کمسن رضوانہ  کا بیان لینے لاہور پہنچ گئی۔

اسلام آباد پولیس کا دوٹوک مؤقف ہے کہ کمسن رضوانہ پر تشدد کا الزام اگر سول جج پر ہے تو تفتیش بھی سول جج سے ہی کی جائے گی۔ 

ذرائع کے مطابق تفتیشی عمل میں شمولیت کیلئے سول جج عاصم حفیظ کو تحقیقاتی ٹیم 3 خط لکھ چکی ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

رضوانہ صحت یاب ہونے کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور کی تحویل میں ہے۔ اسلام آباد پولیس کی دو رکنی ٹیم تشدد کا شکار کمسن رضوانہ کا بیان لینے لاہور پہنچ گئی ہے۔

رضوانہ نے صحتیابی کے بعد جیو نیوز کو انٹرویو میں سول جج عاصم حفیظ، ان کی اہلیہ اور بچوں پر تشدد کا الزام لگایا تھا۔ تشدد اتنا بدترین تھا کہ بروقت علاج نہ ہونے پر رضوانہ کے سر میں کیڑے پڑ گئے تھے اور اس کی جان کو خطرہ لاحق ہوگیا تھا۔


مزید خبریں :