پاکستان
18 جنوری ، 2013

منظر امام سمیت 4 افراد کی نماز جنازہ آج جناح گراوٴنڈ میں ادا کی جائیگی

منظر امام سمیت 4 افراد کی نماز جنازہ آج جناح گراوٴنڈ میں ادا کی جائیگی

کراچی … ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام اور ان کے محافظوں کی اجتماعی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ جناح گراوٴنڈ عزیز آباد میں ادا کی جائے گی۔ ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق اورنگی ٹاوٴن نشانِ حیدر چوک پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام اور ان کے محافظوں محمد عمران مراد، محمد عمران خان اور ساجد احمد کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جناح گراوٴنڈ عزیز آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین شہداء قبرستان عزیز آباد میں کی جائے گی۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے تمام ذمہ داران و کارکنان اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سید منظر امام کی نماز جنازہ اور تدفین میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔

مزید خبریں :