پاکستان

تاجرکی جانب سے الیکشن نہ کرانےکے مطالبے پر نگران وزیراعظم نےکیا جواب دیا ؟

فوٹو: ریڈیو پاکستان
فوٹو: ریڈیو پاکستان

نگران  وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  سےکراچی کے تاجروں کی ملاقات میں مطالبات کی اصل کہانی  سامنے  آگئی۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دورہ کراچی کے موقع  پر سندھ کلب میں کراچی کے تاجروں کے  وفد  نے نگران وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایک تاجر نے نگران  وزیراعظم سے الیکشن نہ کرانےکا مطالبہ کیا تھا، تاجر  نےکہا تھا کہ ہمارے جذبات دیگر  اسٹیک ہولڈرز  تک پہنچائیں۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم  نے ملاقات میں واضح کیا تھا کہ  وہ آئین  پر عمل کریں گے۔

وزیراعظم نے تاجرکو  جواب دیا تھا کہ میں آئین پر عمل کروں گا۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ زیادہ  تاجروں کی طرف سے الیکشن نہ کرانےکے مطالبےکی بات درست نہیں ہے۔

مزید خبریں :