پاکستان
Time 12 دسمبر ، 2023

سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کیخلاف شرکا کا کوئٹہ میں دھرنا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

تربت میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں ہلاک نوجوان بالاچ کے لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ممبران کا مطالبات کے حق میں کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا ۔

تربت سے 6 دسمبر کو لانگ مارچ شروع کرنے والے افراد پیر کی شب کوئٹہ پہنچے تھے  تاہم کوئٹہ کے ریڈزون میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر لانگ مارچ کے شرکا سریاب روڈ پر گاہی خان چوک کے قریب دھرنا دیے ہوئے ہیں۔

دھرنے میں مبینہ مقابلے میں ہلاک بالاچ مولا بخش کے لواحقین ، بلوچ یکجہتی کمیٹی اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ بھی شریک ہیں۔

شرکا کا مطالبہ ہے کہ تربت مبینہ مقابلے میں ہلاک بالاچ کے قتل کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے۔

دوسری جانب لانگ مارچ اور دھرنے کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے شہر میں ریڈ زون کو کنٹینر اور ٹرک کھڑا کر کے بند کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے زرغون روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

مزید خبریں :