پاکستان
18 جنوری ، 2013

ججز تقرر کیس: توہین عدالت اور نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت ملتوی

ججز تقرر کیس: توہین عدالت اور نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت ملتوی

اسلام آباد … سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز تقرر کیس میں توہین عدالت اور حکومتی نظرثانی کی درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی، جسٹس خلجی عارف کا کہنا ہے کہ ججز کا نوٹی فکیشن جاری ہونے سے درخواستیں غیر موٴثر ہو گئی ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے پر ندیم احمد ایڈووکیٹ نے صدر، وزیراعظم، وزیر قانون کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دی تھی، جسٹس خلجی عارف کی سربراہی میں 5 رکنی خصوصی بینچ نے سماعت کی۔ عبدالروٴف ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار ندیم احمد ایڈووکیٹ کے وکیل اکرم شیخ نے التواء کی درخواست کی ہے، اس پر جسٹس خلجی عارف حسین نے کہا کہ اب التواء کی کیا ضرورت ہے، حکومت کی نظرثانی کی درخواست بھی غیر موٴثر ہو چکی ہے۔ اٹارنی جنرل عرفان قادر نے استدعا کی کہ نظرثانی کی درخواست عدالت کا تفصیلی فیصلہ آنے تک التواء میں رکھی جائے، مختصر فیصلے پر اس لئے نظرثانی درخواست دی کہ توہین عدالت نہ ہو اور اپیل کا حق ختم نہ ہو۔ جسٹس خلجی عارف کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد ہو گیا ہے ، عدالت نے درخواستیں زیر التواء رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :