Time 13 دسمبر ، 2023
پاکستان

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی

توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے لیے الیکشن کمیشن کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی/ فائل فوٹو
 توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے لیے الیکشن کمیشن کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی/ فائل فوٹو

راولپنڈی: توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے لیے الیکشن کمیشن کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی جہاں کیس کی سماعت کی گئی  تاہم دونوں ملزمان پر کیس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد نہیں ہوئی اور مزید کارروائی 19 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو

دوسری جانب جیل کےباہر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کوئی اختیار نہیں کہ وہ جیلوں میں جائے، الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں ان کا کام الیکشن کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اوپن ٹرائل کا فیصلہ دیا ہےلیکن یہ اوپن ٹرائل نہیں ہورہا۔

مزید خبریں :