Time 25 دسمبر ، 2024
دنیا

ایران نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کا عندیہ دیدیا

ایران نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کا عندیہ دیدیا
اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید نے سیکرٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس کو خط لکھا__فوٹو: غیر ملکی میڈیا

ایران نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے اعتراف کی شدید مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید نے سیکرٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس کو خط لکھا ہے۔

خط میں ایرانی سفیر نے کہا اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو شہید کرکے سنگین جرم کیا اور اس گھناؤنے جرم کی باضابطہ ذمہ داری قبول کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے ، اسرائیل عالمی اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیردفاع نے گزشتہ روز حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا باضابطہ اعتراف کیا تھا۔

یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو اس سال جولائی میں اس وقت شہید کیا گیا تھا جب وہ ایران میں صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری کے لیے تہران گئے تھے مگر اسرائیل نے اس حملے کا باقائدہ اعتراف نہیں کیا تھا۔ 

مزید خبریں :