Time 25 دسمبر ، 2024
پاکستان

ملک بھر میں جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی بڑھنے کی پیشگوئی

ملک بھر میں جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی بڑھنے کی پیشگوئی
کراچی میں بھی سرد ہواؤں کے باعث ٹھنڈ بڑھ گئی ، لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید سردی ہے__فوٹو: فائل

ملک کے طول و عرض میں سردی کے ڈیرے ہیں جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سردی سے ندی نالوں حتیٰ کہ پائپ لائنوں میں بھی پانی جم گیا ہے۔

خون جماتی سردی میں زیارت، کوئٹہ اور قلات میں گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی میں بھی سرد ہواؤں کے باعث ٹھنڈ بڑھ گئی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید سردی ہے۔

مری میں برف باری کے بعد سردی میں اضافہ  ہوگیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے رواں سیزن میں بارش اور برف باری کم ہونے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی بڑھنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

مزید خبریں :