25 فروری ، 2012
لندن … ایران اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مسلسل بڑھتی جارہی ہے جس کے نتیجے میں عالمی معاشی صورتحال مزید ابتر ہونے کا خدشہ ہے۔ہفتے کے آخری روز لندن کی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 85 سینٹس اضافے کے بعد 125 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی۔ اپریل کے بعد سے یہ فی بیرل تیل کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔ ہفتے کے دوران برینٹ کروڈ آئل کی قیمت مجموعی طورپر 5 ڈالر 89 سینٹس بڑھی ہے۔ قیمت میں اضافے نے ان پریشانیوں کو بھی بڑھا دیا ہے کہ صارفین کی طرف سے طلب میں کمی عالمی شرح نمو کو بھی متاثر کرے گی۔