14 دسمبر ، 2023
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم آج پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے 50واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔
بابراعظم کو 50 واں ٹیسٹ میچ کھیلنے پر کپتان شان مسعود کی جانب سے سوینیئر اور کیپ دی گئی۔
اس موقع پر شان مسعود نے سابق کپتان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ابھی بہت کچھ حاصل کرنا ہے ، آپ نے پاکستان کی بیٹنگ کو تبدیل کیا ہے۔
کپتان نے بابر سے کہا کہ آپ نے ثابت کیا ہے ہمارا بیٹر ورلڈ کلاس میں آ سکتا ہے، آپ نے پاکستان کی کپتانی کی ہے ، ہم سب کی کرکٹ آپ کے ساتھ چلی ہے۔
شان نے مزید کہا کہ ابھی یہ شروعات ہیں ، ہم آپ کو 100 ٹیسٹ میچ کھیلتا ہوا دیکھنا چاہیں گے ۔