پاکستان کو تنویر احمد جیسے ہیروز پر فخر ہے: آرمی چیف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نےکہا ہےکہ پاکستان کو تنویر احمد  جیسے ہیروز  پر فخر ہے۔

آرمی چیف نے دورہ امریکا میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی اسلام آباد (نسٹ) کے لیے 9 ملین ڈالر عطیہ کرنے والے پاکستانی نژاد  تاجر تنویر احمد سے بھی ملاقات کی۔

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا  تھا کہ پاکستان کو  منیر احمد جیسے لوگوں پر فخر ہے، منیر احمد کے عطیے سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک بنےگا،کیمپس کی توسیع ہوگی اور  مستحق طلبا کو  آگے آنےکا موقع ملےگا۔

اس موقع  پر تنویر احمد کا کہنا تھا وہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے جنرل عاصم منیر کی کاوشوں سے متاثر  ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے جنرل عاصم منیر کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

خیال رہےکہ  تنویر احمد نے نیشنل یونیورسٹی سائنس و ٹیکنالوجی اسلام آباد میں آئی ٹی ٹاوربنانے کے لیے 9 ملین ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔

تنویر احمد نے 2022 میں سیلاب زدگان کے لیے 50 ملین ڈالر سے زائد کی امداد بھی دی تھی، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے تنویر احمد بطور طالب علم امریکا گئے تھے اور ریسٹورنٹ میں ملازمت سے کام شروع کیا تھا۔

مزید خبریں :