Time 16 دسمبر ، 2023
پاکستان

پنجاب حکومت نے جیلوں میں گنجائش کیلئے ہزاروں قیدیوں کی پیرول پر رہائی مسترد کردی

محکمہ داخلہ پنجاب نے پیرول پر رہائی کی تجویز دی تھی اور یہ تجویز جیلوں میں گنجائش پیدا کرنے کیلئے دی گئی: ذرائع— فوٹو:فائل
محکمہ داخلہ پنجاب نے پیرول پر رہائی کی تجویز دی تھی اور یہ تجویز جیلوں میں گنجائش پیدا کرنے کیلئے دی گئی: ذرائع— فوٹو:فائل

نگران پنجاب حکومت نے جیلوں میں گنجائش کیلئے سنگین جرائم کے 10ہزار سے زائد قیدیوں کی پیرول پر رہائی مسترد کردی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے پیرول پر رہائی کی تجویز دی تھی اور یہ تجویز  جیلوں میں گنجائش پیدا کرنے کیلئے دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں تجویزپربحث ہوئی اور اسے مسترد کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں سنگین جرائم کے قیدیوں کے بجائے چھوٹےجرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی پر غورکا فیصلہ کیا گیا ۔

مزید خبریں :