پاکستان
Time 17 دسمبر ، 2023

کراچی ملک ہی نہیں دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا

شہرِ قائد میں فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں__فوٹو: فائل
شہرِ قائد میں فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں__فوٹو: فائل

کراچی ملک ہی نہیں بلکہ دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا جہاں کھلی فضا میں شہریوں کا سانس لینا محال اور صحت کے لیے خطرہ بن گیا۔ 

اتوار کو دن کی سرگرمیاں شروع ہونے سے پہلے ہی صبح سویرے شہر میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 332 ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب شہرِ قائد میں فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

گزشتہ روز لاہور میں اسموگ کی روک تھام کے لیے مصنوعی بارش کی گئی جس کے بعد لاہور کی اسموگ میں کمی ہوگئی۔

لاہور کی فضا میں آج پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 197ریکارڈ کی گئی، لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کی فہرست میں چھٹے نمبر  پر ہے۔

بارش کے لیے دو خصوصی جہازوں سے کیمیکل چھڑکا گیا، بادلوں پر 48 فلیئر چلائے گئے  جس کے بعد بادل برسے۔

اس کے علاوہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بنگلادیش کا شہر ڈھاکہ دوسرے نمبر پر ہے جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 268 ہے، بھارتی شہر کولکتہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے اور ائیر کوالٹی انڈیکس 253 ہے۔

مزید خبریں :