Time 17 دسمبر ، 2023
پاکستان

پی پی، اے این پی اور قومی وطن پارٹی کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے جے یو آئی سے رابطہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پشاور: جمعیت علمائے اسلام( جے یو آئی) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے 3 سیاسی جماعتوں نے رابطہ کیا ہے۔

صوبائی ترجمان جے یو آئی عبدالجلیل جان کے مطابق سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر عوامی نیشنل، قومی وطن پارٹی اور پیپلزپارٹی نے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  تینوں جماعتوں کے ساتھ کل علیحدہ علیحدہ مذاکرات ہوں گے ، جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی کے مسلم لیگ ن سے مذاکرات کے 2 دور ہوچکے ہیں۔

صوبائی ترجمان کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لیے دروازے کھلے ہیں۔

اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام کے رہنما راشد محمود سومرو نے پارٹی ہدایت پر لاڑکانہ سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :