Time 18 دسمبر ، 2023
کاروبار

پارلیمنٹیرینز کی ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ میں 29 ارب کی کٹوتی کا پلان

ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کیلئے مختص 90 ارب 12کروڑ کے بجٹ میں سے 61 ارب 28کروڑ جاری ہوچکے/ فائل فوٹو
ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کیلئے مختص 90 ارب 12کروڑ کے بجٹ میں سے 61 ارب 28کروڑ جاری ہوچکے/ فائل فوٹو

اسلام آ باد: معلوم ہوا ہے کہ نگران حکومت نے آئندہ سال 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سےقبل پارلیمنٹیرینز کی ترقیاتی اسکیموں ( SDGs)کے بجٹ میں29 ارب کی کٹوتی کا پلان بنالیا ہے۔

اس فیصلے سے آئی ایم ایف کا ہدف پوراکرنے اور بعض سیاسی حلقوں کے تحفظات دور کرنے میں مدد ملے گی، ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کیلئے مختص 90 ارب 12کروڑ کے بجٹ میں سے 61 ارب 28کروڑ جاری ہوچکے۔

حکو متی ذ رائع کے مطا بق نگران حکومت نے پارلمینٹیرینزکی اسکیموں کیلئے فنڈزکےاجراء پرپابندی لگانے کی تیاری کرلی ہے۔

ذرا ئع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پارلیمنٹرینزکی اسکیموں کیلئے مزید فنڈز کا اجراء روکنےکی تجویز ہے، ا س اقدام سے تقریباً 39 ارب روپے کے فنڈزجاری کرنےکا عمل رک جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے ایک تیر سے دو شکارکرنے کی تیاری کرلی ہے، پارلیمنٹیرینز کی اسکیموں کیلئے فنڈز کا اجراء روکنے سے ایک طرف آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اخراجات میں کمی کا ہدف پورا ہوگا تو دوسر ی جانب الیکشن ائیر میں ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کیلئے فنڈزجاری رکھنے سے متعلق بعض سیاسی حلقوں کے تحفظات دور کرنے میں مدد ملے گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق باقی ماندہ رواں مالی سال 2023-24 کے دوران پارلیمنٹیرینز کی اسکیموں کیلئے فنڈز جاری نہ کرنےکی تجویز ہے تاہم پہلے سے جاری فنڈزکے اخراجات پر پابندی لگانے کی تجویز نہیں دی گئی۔

مزید خبریں :