رکشے کی سواری اور کنا یاری لیکن ڈرائیور لاعلم، ایوا بی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

ویڈیو میں گلوکارہ کو رکشے میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے اور رکشہ ڈرائیور نے ایوا بی کا مشہور گانا کنا یاری لگایا ہوا ہے/ فائل فوٹو
ویڈیو میں گلوکارہ کو رکشے میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے اور رکشہ ڈرائیور نے ایوا بی کا مشہور گانا 'کنا یاری' لگایا ہوا ہے/ فائل فوٹو

پاکستانی ریپر اور گلوکارہ  ایوا بی نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ رکشے میں سوار ہیں۔

اگر لوگ آپ کے کام کی تعریف کریں یا اسے سراہنے لگ جائیں تو یقیناً آپ کو خوشی ہوگی اور ایسا ہی کچھ ریپر و گلوکارہ ایوا بی کے ساتھ بھی ہوا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی۔

ویڈیو میں گلوکارہ کو رکشے میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے اور رکشہ ڈرائیور نے ایوا بی کا  مشہور گانا 'کنا یاری' لگایا ہوا ہے۔

رکشے میں سواری کے دوران ایوا بی اپنے گانے سے لطف اندوز ہورہی ہیں لیکن رکشہ ڈرائیور اس بات سے لاعلم ہے کہ اس گانے کی گلوکارہ اس کی مسافر ہیں جس پر ایوا بی نے ویڈیو کیپشن میں لکھا کہ 'اب رکشے والے کو کیسے بتاؤ یہ ہمارا گانا ہے'۔

سوشل میڈیا پر ایوا بی کی اس دلچسپ ویڈیو کو ان کے مداح پسند کررہے ہیں اور ان کے کام کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

مزید خبریں :