Time 22 دسمبر ، 2023
پاکستان

جیل میں قید عمران خان کے میانوالی سے کاغذات نامزدگی جمع

عمران خان کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے جمع کرائے گئے— فوٹو:فائل
عمران خان کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے جمع کرائے گئے— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔

عمران خان کے کاغذات نامزدگی  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے  جمع کرائے گئے۔

گزشتہ روز عمران خان نے اڈیالا جیل میں اپنےکاغذات نامزدگی پر دستخط کیے تھے۔

کاغذات نامزدگی بانی پی ٹی آئی کے وکیل رائے محمد علی اڈیالہ جیل لے کرگئے تھے اور رائے محمد علی کے مطابق عمران خان میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نیب کے توشہ خانہ کیس میں اڈیالا جیل میں قید ہیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر معطل کرنے کی متفرق درخواست مسترد کر دی تھی اور 5 سال کیلئے نااہلی برقرار رکھی ہے۔

مزید خبریں :