Time 22 دسمبر ، 2023
کھیل

ایک جیسے ناموں کا دھوکا، آئی پی ایل آکشن میں پریتی نے غلطی سے دوسرا کھلاڑی چن لیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) آکشن کے دوران پنجاب کنگز کی اونر پریتی زنٹا سے غلطی سے مسٹیک ہوگئی ،کھلاڑیوں کے ایک جیسے ناموں کی وجہ سے وہ دھوکا کھا گئیں۔

گزشتہ دنوں آئی پی ایل سیزن 2024 کے لیے  کھلاڑیوں کی آکشن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں فرنچائزز نے اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے بہترین کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے میں خریدا۔

آئی پی ایل آکشن کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیش آئی جب ایک جیسے نام والے 2 پلیئرز کی خریداری کا وقت آیا۔

آئی پی ایل فرنچائز پنجاب کنگز کی مالک پریتی زنٹا جو 19 سال کی ششانک سنگھ کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتی تھیں لیکن ایک جیسے نام ہونے کی وجہ سے غلطی سے 32 سال کے ششانک سنگھ کی بولی لگا کر انہیں20 لاکھ بھارتی روپے کی بیس پرائز میں خرید لیا۔

تاہم جب انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تب تک بولی ہوچکی تھی، پریتی زنٹا نے ہاتھ اٹھاکر اپنی لگائی بڈ بدلنا چاہی لیکن اس وقت دیر ہوچکی تھی، اینکر نے کہا کہ یہ پلیئر اب آپ کی ٹیم ہوچکا ہے۔

19 سالہ ششانک سنگھ تو ان سولڈ رہے لیکن 32 سالہ ششانک پنجاب کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔

اگلےدن پنجاب کنگز ایک بیان میں کہا کہ ہم اس ہی ششانک سنگھ کو اپنی ٹیم میں لینا چاہتے تھے۔

32 سالہ ششانک سنگھ نے پنجاب کنگز کی جانب سے بیان جاری کرنے کے بعد کنفیوژن کو ختم کرنے اور خود پر اعتماد کرنے پر ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔

آئی پی ایل میں شاہ رخ خان کی فرنچائز کولکتا نائٹ رائیڈر نے2024 کے ایڈیشن کے لیے آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو ریکارڈ 24 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے میں خرید کر سب کو حیران کر دیا۔

مزید خبریں :