Time 23 دسمبر ، 2023
پاکستان

سندھ: ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے ٹریبونلز قائم

جسٹس ارشد حسین، جسٹس عدنان کریم، جسٹس خادم حسین کراچی اور حیدرآبادکی اپیلوں کی سماعت کریں گے/ فائل فوٹو
جسٹس ارشد حسین، جسٹس عدنان کریم، جسٹس خادم حسین کراچی اور حیدرآبادکی اپیلوں کی سماعت کریں گے/ فائل فوٹو

کراچی: عام انتخابات کے سلسلے میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لیے ٹریبونلز قائم کردیے گئے۔

سندھ ہائیکورٹ کے 6 جج اپیلٹ ٹریبونلز کے لیے نامزد کیے گئے ہیں جن میں جسٹس ارشد حسین،  جسٹس عدنان کریم، جسٹس خادم حسین کراچی اور حیدرآبادکی اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

اس کے علاوہ سکھر میں جسٹس ارشاد علی اور جسٹس ذوالفقار سانگی فرائض انجام دیں گے جب کہ جسٹس سلیم جیسرلاڑکانہ میں ریٹرننگ افسران کےفیصلوں پر اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے اپیلٹ ٹریبونلز کے لیے ججز نامزد کرنے کے لیے خط لکھا تھا یہ اپیلٹ ٹریبونلز ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرے گا۔


مزید خبریں :