Time 22 دسمبر ، 2023
پاکستان

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے سے متعلق شکایات کا نوٹس لے لیا

قانون کے تحت ایکشن لےکرکمیشن کو آگاہ کیا جائے: الیکشن کمیشن کا چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ— فوٹو: فائل
قانون کے تحت ایکشن لےکرکمیشن کو آگاہ کیا جائے: الیکشن کمیشن کا چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ— فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے سے متعلق شکایات کا نوٹس لے لیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز ، چیف سیکرٹریز اور آئی جیزکو مراسلہ ارسال کیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اہم امیداروں کو کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں،کاغذات نامزدگی چھیننے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

مراسلے میں حکم دیا گیا ہے کہ قانون کے تحت ایکشن لےکرکمیشن کو آگاہ کیا جائے۔

خیال رہےکہ سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے حکام کو پی ٹی آئی وکلا سے ملاقات کا حکم دیتے ہوئے نمٹا دی تھی۔

قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق نے حکم دیا تھا کہ الیکشن کمیشن تمام آئی جیزکو کہیں کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کو تنگ نہ کیا جائے۔

مزید خبریں :