Time 26 دسمبر ، 2023
پاکستان

عام انتخابات: ٹکٹوں کی تقسیم سے قبل جے یو آئی پشاور میں اختلافات سامنے آگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) پشاور  عام انتخابات کے لیے صوبائی سیٹوں کی تقسیم سے قبل اختلافات کا شکار ہو گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق جے یو آئی پشاور میں اختلافات کا انکشاف ہوا ہے۔ جے یو آئی کے ضلعی آمیر مولانا احمدعلی درویش اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مسعود گل کی جانب سے پارٹی کے واٹس ایپ گروپوں میں جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ شہر میں بعض صوبائی سیٹوں پر جماعت کے اندر اختلافات ہیں۔ 

جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مرکزی جماعت کو اپیلیں کی گئی ہے اور ابھی تک اپیلوں پر کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔ اپیلوں پر فیصلہ آنے کے بعد پارٹی کے فائنل امیدوار سامنے آجائیں گے۔ 

فیصلہ آنے تک مقامی امراء، مجلس عمومی یا شوری کا اجلاس بلانے سےگریز کریں،  موجودہ حالات میں کسی بھی فورم کا اجلاس بلانے سے جماعت کے اندر توڑ پیدا ہونےکا خدشہ ہے اور اس وقت اجلاس بلانے کا عمل غیر دستوری تصور ہوگا۔ 

جے یو آئی کے اندرونی ذرائع کے مطابق شہر میں پی کے 72 ،73، 74 اور 79 کےکارکنان کو غیر متوقع فیصلوں کا اندیشہ ہے۔ ٹکٹ جاری ہونےسے قبل 4 حلقوں کے امیدواروں نے کیمپیئن شروع کی ہے جس پر کارکنان کو تشویش ہے۔ 

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور کے متعدد صوبائی حلقوں پر مرکزی قیادت کو غیر معروف امیدواروں کی سفارش کی گئی ہے۔ کارکنان غیر مقبول فیصلے ماننے کو تیار نہیں ہوسکتے۔

مزید خبریں :