25 فروری ، 2012
ممبئی… بالی ووڈ فلم ’دہلی بیلی‘ باکس آفس پر جھنڈے گاڑھنے کے بعد ایک اور قدم آگے بڑھنے والی ہے۔فلم اب ہارورڈ بزنس اسکول میں دکھائی جائے گی۔ فلم ’دہلی بیلی ‘ریلیز سے قبل تنقید کا نشانہ بنی اس کے باوجود فلم کامیاب ہوئی اور کئی ایوارڈز جیتے۔اب یہ فلم ایک اور کامیابی حاصل کرنے جارہی ہے۔فلم کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اب اسے امریکا کے ہارورڈ بزنس اسکول اور ہارورڈ کنیڈی اسکول میں بھی دکھایا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ فلم کے ڈائریکٹر ابھینے دیوabhinay deo کو بھی اگلے ماہ ہونے والی ہارورڈ انڈیا کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے۔