Time 27 دسمبر ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما جس راستے سے سیاست میں آئے اسی راستے سے انہیں باہر کیا جا رہا: امیر ہوتی

اس وقت تین قسم کے لوگ پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں: نائب صدر اے این پی۔ فوٹو فائل
اس وقت تین قسم کے لوگ پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں: نائب صدر اے این پی۔ فوٹو فائل

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جس راستے سے سیاست میں آئے ہیں اسی راستے سے انہیں باہرکیا جا رہا ہے۔

مرکزی نائب صدر اے این پی امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ اس وقت تین قسم کے لوگ پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں، ایک وہ لوگ ہیں جو پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں اور اپنے لیڈر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ دوسرے وہ لوگ ہیں جو یہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ پارٹی کےٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے اور تیسرے وہ لوگ ہیں جس پر دیرینہ پارٹی کارکن حیران ہیں کہ یہ کہاں سےآئے ہیں، یہ لوگ کسی اورکے حکم پرآئے ہیں اور کسی اورکے اشارے کے منتظر ہیں۔

امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جس راستے سے سیاست میں آئے ہیں اسی راستے سے انہیں باہرکیا جا رہا ہے، اگر پی ٹی آئی رہنما اس راستے کا انتخاب نہ کرتے تو شاید آج انہیں یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔

مزید خبریں :