کاروبار
Time 28 دسمبر ، 2023

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردیے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21 دسمبر کو ختم ہفتے میں 78.7 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اضافے کے بعد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 21 دسمبر تک 12.85 ارب ڈالر رہے۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 85.23 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.75 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.5 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.09 ارب ڈالر رہے۔


مزید خبریں :