کاروبار
Time 29 دسمبر ، 2023

2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے کیسا سال رہا؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سال 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے شاندار رہا، 100 انڈیکس نے کئی نئے ریکارڈ قائم کیے اور ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچا۔

اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے رواں سال پہلی بار 67 ہزار کی بلند ترین سطح بھی عبور کی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس سال 2023 میں 54.50 فیصد بڑھا، ایک سال میں انڈیکس میں22031 پوائنٹس اضافہ ہوا۔

سال 2023 میں100 انڈیکس 28958 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی سال 2023 میں کم ترین سطح 38135 رہی۔

100 انڈیکس کی سال 2023 میں بلند ترین سطح 67093 رہی۔ بازار میں ایک سال میں 79 ارب 48 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

پاکستان اسٹاک میں سال 2023 میں2472 ارب روپے کا کاروبار ہواجبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2562 ارب روپے بڑھ کر 9062 ارب روپے ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال کے آخری کاروباری روز بھی مثبت رجحان رہا۔

سال کے آخری کاروباری دن 100 انڈیکس میں 398 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس نے سال 2023 کا اختتام 62451 پر کیا ہے۔ 

مزید خبریں :