کاروبار
Time 06 دسمبر ، 2023

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی نئی بلندی کو چھو گیا

گزشتہ کئی روز سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ فوٹو فائل
 گزشتہ کئی روز سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ فوٹو فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 64 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

کاروبار  کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 64038 پر پہنچ گیا جو ملکی تاریخ کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام 961 پوائنٹس اضافے سے 63 ہزار 917 پر ہوا۔

 آج کا اضافہ شامل کرکے دسمبر کے چار کاروباری دنوں میں 100 انڈیکس 3 ہزار 386 پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور اسٹاک مارکیٹ ہر روز نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس پہلی بار 63 ہزار ہوا تھا لیکن کاروبار کا اختتام 462 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 956 پر ہوا۔

مزید خبریں :