Time 30 دسمبر ، 2023
پاکستان

ایم کیو ایم اور ن لیگ کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ اجلاس، این اے242 پر ڈیڈ لاک برقرار

سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق مزید بات چیت کی جائے گی اور اجلاس خوشگوار ماحول میں ختم ہوا: ذرائع ایم کیو ایم— فوٹو:فائل
سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق مزید بات چیت کی جائے گی اور اجلاس خوشگوار ماحول میں ختم ہوا: ذرائع ایم کیو ایم— فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے درمیان کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے242 پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کمیٹیوں کا اجلاس ہوا جس میں کراچی کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی مختلف سیٹوں کی ایڈجسٹمنٹ پربات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی کی این اے 242 پر ڈیڈ لاک برقرار  رہا۔ 

ذرائع نے بتایاکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق مزید بات چیت کی جائے گی اور اجلاس خوشگوار ماحول میں ختم ہوا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے این اے 242 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

مزید خبریں :