دنیا
19 جنوری ، 2013

پاکستان کو خطے میں اہم اتحادی ملک سمجھتے ہیں، ایڈ ملی بینڈ

پاکستان کو خطے میں اہم اتحادی ملک سمجھتے ہیں، ایڈ ملی بینڈ

لندن … برطانوی اپوزیشن کے رہنما ایڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کو خطے میں اہم اتحادی ملک سمجھتے ہیں۔ لندن میں ریجنٹ پارک اسلامک کلچرل سینٹر میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ایڈ ملی بینڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں برطانیہ مداخلت نہیں کرتا، برطانوی لیبر پارٹی پاکستان کو آزاد، خود مختار اور مستحکم جمہوری ملک کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے، افغان جنگ نے پاکستان کو شدید متاثر کیا ہے۔ انہوں نے افغانستان سے برطانوی افواج کے 2014ء کے آخر میں انخلا کی حمایت کی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ غیر ملکی فوجیوں کے افغانستان سے واپسی سے پہلے ہی اسے مستحکم اور محفوظ ملک بنانا ہوگا۔

مزید خبریں :