اداکارہ ایمن سلیم نے ولیمے میں کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا؟

پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم کی شادی اور ولیمے کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

اداکارہ ایمن سلیم نے کامران ملک سے دسمبر کے آخری ہفتے میں نکاح کیا تھا جس کی خوشخبری انہوں نے اپنے مداحوں کو انسٹاگرام کے ذریعے سنائی تھی۔

ایمن نے اپنے شوہر کامران ملک کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے 'الحمد اللہ' لکھا تھا۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ ایمن سلیم کے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہورہی ہیں جس میں انہوں نے سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔

اداکارہ کا یہ عروسی جوڑا بھارت کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ ہے جسے  اداکارہ کے مداح بھی پسند کررہے ہیں اور ان کے خوبصورت لُک کی تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایمن سلیم سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں اور اداکارہ نے ڈرامہ 'چپکے چپکے' سے انڈسٹری میں ڈیبیو کیا جس میں ان کے میشی کے کردار کو خوب پسند کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :