دنیا
20 جنوری ، 2013

مغربی یورپ میں موسم کی تباہ کاریاں جاری، 13 افراد ہلاک

مغربی یورپ میں موسم کی تباہ کاریاں جاری، 13 افراد ہلاک

کراچی....مغربی یورپ کے ممالک میں موسم کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ برف باری اور برفانی ہواو¿ں سے 24 گھنٹوں میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔انتہائی شدید سرد موسم نے یورپ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں اور نظام زندگی مفلوج ہوچکا ہے۔ برف سے اَٹی سڑکوں پر گاڑی چلانا تو مشکل ہے ہی ریلوے اور فضائی ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے۔ برطانیہ اور فرانس نے آج بھی 20 سے 40 فیصد کم پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ برف باری اور طوفانی ہواو¿ں کی وجہ سے فرانس میں مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 3فوجی بھی ہیں۔ اسکاٹ لینڈ میں 4 کوہ پیما برف کے طوفان کی زد میں آکر مارے گئے۔ اسپین میں بھی 2اور پرتگال میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔یورپی ممالک میں موسم کی تباہ کاریاںجاری ہیں اور مزید افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں :