04 جنوری ، 2024
راولپنڈی: الیکشن ٹربیونل نے شیخ رشید اور اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔
راولپنڈی کے الیکشن ٹربیونل نے اعجاز الحق کےکاغذات پر ریٹرننگ افسر کے اعتراضات کو مسترد کردیا اور راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 سے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے حلقہ این اے 56 اور 57 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔
دوسری جانب سابق وزیر فواد چوہدری کے جہلم کی2 نشستوں سے کاغذات مسترد ہونے کےخلاف اپیل پرسماعت ہوئی جس میں ٹربیونل نے کل کیلئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے۔
فواد چوہدری کے وکیل نے ٹربیونل میں مؤقف اپنایا کہ ان کے مؤکل کو الیکشن سے باہر رکھنے کیلئے بوگس اعتراض عائد کیے جارہے ہیں۔