پاکستان
Time 04 جنوری ، 2024

این اے 15: نواز شریف کے کاغذات منظوری کیخلاف اعظم سواتی کی اپیل سماعت کیلئے منظور

عدالت نے اعظم سواتی کی اپیل پر نواز شریف کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا/ فائل فوٹو
عدالت نے اعظم سواتی کی اپیل پر نواز شریف کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا/ فائل فوٹو

ایبٹ آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف دائر اپیل کو سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ایبٹ آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 پر کاغذات نامزدگی کی منظوری کےخلاف اپیل دائر کی تھی جسے سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا ہے۔

عدالت نے اعظم سواتی کی اپیل پر نواز شریف کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا اور الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس کامران حیات اپیل پر سماعت کریں گے۔


مزید خبریں :