کاروبار
Time 05 جنوری ، 2024

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 27 پیسے سستا ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 281 روپے 40 پیسے ہے۔ 

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 5 پیسےکم ہو کر 281 روپے67 پیسے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ انٹربینک میں نئے سال کے پہلے ہفتے میں ڈالر 46 پیسے سستا ہوا۔

مزید خبریں :