کھیل
Time 06 جنوری ، 2024

پاکستان ٹیم کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے وارنر کو خراج تحسین، تحفہ بھی دیا

پاکستانی ٹیم نے اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو خراج تحسین پیش کیا اور ساتھ تحفہ بھی دیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں کینگروز نے گرین کیپس کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کیرئیر کی آخری اننگز میں 57 رنز اسکور کیے اور ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

ڈیوڈ وارنر جب آؤٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر جانے لگے تو پاکستانی کھلاڑیوں اور سڈنی اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے انہیں تالیاں بجا کر داد دی۔

بعدازاں انعامات کی تقریب کے دوران پاکستان ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ڈیوڈ وارنر کو پاکستانی ٹیم کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور انہیں بابر اعظم کی شرٹ بطور تحفہ پیش کی جس پر تمام پاکستانی کھلاڑیوں کے دستخط موجود تھے۔

مزید خبریں :