کھیل
20 جنوری ، 2013

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان چوتھا ون ڈے بغیر کسی نتیجے کے ختم

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان چوتھا ون ڈے بغیر کسی نتیجے کے ختم

سڈنی…آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان سڈنی میں کھیلا گیا چوتھا ایک روزہ میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا۔ جب میچ ختم ہوا تو سری لنکا نے آسٹریلیا کے 222 رنز کے جواب میں 3.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنائے تھے۔ جے وردنے 4 اور دلشان 9 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مہمان ٹیم کو جلد ہی پہلی کامیابی ملی اور 4 کے مجموعی اسکور پر ہیوز کلاسیکارا کا شکار بنے۔ مائیکل کلارک 20 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے، انہیں بھی کلاسیکارا نے آؤٹ کیا۔ صرف تین رنز کے اضافے کے بعد مائیک ہسی ایک رن بناکر ملنگا کی گیند پر تھرامانے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ دوسری طرف وارنر نے سری لنکن بالنگ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی، وہ 60 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اسٹارک نے ناقابل شکست 52 رنز بنائے، بیلے اور ویڈ نے بالترتیب 22 اور 31 رنز بنائے۔ یوں آسٹریلوی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بناسکی۔ کلاسیکارا نے 3 جبکہ ملنگا، پریرا اور ہیراتھ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں سری لنکا کو دو۔ ایک کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :