Time 09 جنوری ، 2024
پاکستان

آصف زرداری کا بلوچستان کے علاقے سوئی میں گیس پائپ لائن بچھانےکا وعدہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق صدر  آصف زرداری نے بلوچستان کے علاقے سوئی میں گیس پائپ لائن بچھانےکا وعدہ کیا ہے۔

ڈیرہ بگٹی میں پیپلزپارٹی کے انتخابی جلسے سے آصف زرداری نے  مختصر ٹیلی فونک خطاب کیا۔

آصف زرداری نے وعدہ نےکیا کہ سوئی میں گیس پائپ لائن بچھائیں گے، انہوں نے مقامی افرادکو  روزگار بھی دینےکا اعلان کیا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں اس دھرتی کے اور  آپ کے مسئلوں کو سمجھتا ہوں، آپ کی گیس کی فیلڈز  پر آپ کا حصہ دلوائیں گے، پیپلزپارٹی آپ کے تمام مسائل کا حل نکالےگی۔

خیال رہےکہ خراب موسم کی وجہ سے آصف زرداری جلسہ گاہ نہیں پہنچ سکے تھے، انہوں نے جلسہ گاہ میں موجود کارکنوں سے جلد آنےکا وعدہ بھی کیا۔

مزید خبریں :