پی ٹی آئی نے میڈیا ریلیشن اور لابنگ کیلئے امریکا میں 2 نئی فرمز سے معاہدہ کرلیا

فرمزپاکستان میں انتخابات کے مانیٹرنگ اور انٹرنیشنل میڈیا سے رابطے میں رہیں گی: پی ٹی آئی ذرائع— فوٹو:فائل
فرمزپاکستان میں انتخابات کے مانیٹرنگ اور انٹرنیشنل میڈیا سے رابطے میں رہیں گی: پی ٹی آئی ذرائع— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میڈیا ریلیشن اور لابنگ کیلئے امریکا میں دو نئی فرمز سے معاہدہ کرلیا۔

پی ٹی آئی امریکا کے رہنما عاطف خان  نے تصدیق کی کہ فرمز پاکستان میں انتخابات کے مانٹیرنگ کے علاوہ امریکا اور انٹرنیشنل میڈیا سے رابطے میں رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی پی آر فرمز  سے تین ماہ کا معاہدہ کیا گیا ہے، پی آر فرمز 10 دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔

ماضی میں جولائی 2021 میں سی آئی اے کے سابق عہدیدار رابرٹ لارنٹ گرینیے کی فرم ایل ایل سی کو پارٹی کی لابنگ کیلئے ہائر کیا گیا تھا۔ یہ کنٹریکٹ خفیہ طور پر افتخار درانی نے سائن کیا تھاجس کی فیس 25 ہزار ڈالر ماہانہ بنی تھی۔

اپریل 2022 میں پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کے بعد امریکا میں پارٹی نے لابنگ فرم فینٹن ارلوک کی خدمات بھی حاصل کی تھیں۔

لابی فرم نے امریکا میں سینکڑوں امریکی اور مغربی میڈیا کے اداروں سے رابطہ کیا تھا اور بانی جماعت کے متعدد انٹرویوز کرائے تھے۔

مزید خبریں :