09 جنوری ، 2024
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نےکہا ہےکہ برطانوی اخبار دی اکانومسٹ میں شائع آرٹیکل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خود لکھا ہے۔
ایک بیان میں ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے دی اکانومسٹ میں چھپے آرٹیکل پر چلنے والی خبریں حقائق کے برعکس ہیں، دی اکانومسٹ میں چھپے آرٹیکل پر حقائق کو درست انداز میں پیش نہیں کیا جا رہا۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دی اکانومسٹ میں چھپا آرٹیکل بانی پی ٹی آئی نے تحریر کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا دی اکانومسٹ میں چھپا آرٹیکل آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے نہیں لکھا گیا۔