پاکستان
20 جنوری ، 2013

پنجاب میں دہشت گردی کا خدشہ ہے، وفاقی وزارت داخلہ

 پنجاب میں دہشت گردی کا خدشہ ہے، وفاقی وزارت داخلہ

اسلام آباد…وفاقی وزارت داخلہ نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھیجے گئے مراسلے میں صوبہ پنجاب میں دہشت گردی کے خطرے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان نے پنجاب میں مختلف پانچ مقامات پر دہشت گرد کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے تاہم مقامات کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ ربیع الاول کے مبارک مہینہ کی اہمیت کے پیش نظر خدشہ ہے کہ شدت پسند جلسوں،جلوسوں کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کے افسروں کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔ مراسلے میں پنجاب اور دیگر صوبوں میں سخت ترین سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :