11 جنوری ، 2024
برازیل کے سابق لیجنڈری فٹبالر رونالڈو بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی سے انجان نکلے۔
سوشل میڈیا اسٹار ڈیرن جیسن نے ایک ملاقات کے دوران سابق فٹبالر رونالڈو سے کچھ سوال پوچھے، ان میں ایک سوال یہ بھی تھا کہ کیا آپ ویرات کوہلی کو جانتے ہیں؟
ڈیرن کے اس سوال پر جواب دیتے ہوئے رونالڈو نے کہا کہ نہیں میں انہیں نہیں جانتا۔
تاہم پھر ڈیرن نے انہیں بتایا کہ وہ کرکٹ کے کھلاڑی ہیں جس پر رونالڈو بولے کہ وہ یہاں برازیل میں اتنا مشہور نہیں ہے۔
اس کے بعد ڈیرن جیسن نے رونالڈو کو بتایا کہ کوہلی بابر اعظم کی طرح کافی مشہور ہے،اس دوران انہوں نے سابق فٹبالر کو کوہلی کی تصویر دکھائی تو رونالڈوبولے ہاں یہ دیکھا ہے۔