کاروبار
Time 12 جنوری ، 2024

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن رہا، 64 کروڑ شیئرز کے سودے طے ہوئے

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ارب روپے بڑھ کر 9453 ارب روپے ہے— فوٹو:فائل
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ارب روپے بڑھ کر 9453 ارب روپے ہے— فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 865 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 20 پوائنٹس اضافے سے 64637 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں 64 کروڑ شیئرز کے سودے 20 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ارب روپے بڑھ کر 9453 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :