12 جنوری ، 2024
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا عام انتخابات میں شرکت کیلئے پلان ’بی‘ سامنے آ گیا۔
پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان بلے سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ اس کیس کی مزید سماعت کل ہوگی۔
پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں شرکت کیلئے پلان ’بی‘ سامنے آ گیا۔ ذرائع کے مطابق بلے کا انتخابی نشان نہ ملا تو پی ٹی آئی دوسری جماعت کے نام اور نشان پر الیکشن لڑے گی۔
ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کو دو دو ٹکٹ جاری کیے ہیں، ایک ٹکٹ پی ٹی آئی کا اور دوسرا خالی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔