12 جنوری ، 2024
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی دورہ کابل سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ ان کے خلاف نعرے لگانے والے نوجوان کو کارکنوں نے پکڑ لیا۔
مولانا فضل الرحمان افغان حکومت کی دعوت پر دورے کے بعد آج کابل سے واپس اسلام آباد پہنچے۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پر آمد پر چند نوجوانوں نےسربراہ جے یو آئی کے خلاف نعرے لگائے۔ جے یوآئی کارکنان نے نعرے لگانے والے ایک نوجوان کوپکڑلیا اور باقی بھاگ گئے۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جے یو آئی کارکنان نے نوجوان کو تھپڑ مارے۔
رہنما جے یوآئی عبدالمجید ہزاروی کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کارکنان نے معافی مانگنے پر نوجوان کو چھوڑ دیا۔