14 جنوری ، 2024
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے دورہ آزادکشمیر کو نئی دلی نے اپنی خودمختاری کے خلاف قرار دے دیا۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے میرپور آزادکشمیر کا دورہ کیا جس کی تصدیق برطانوی وزارت خارجہ نے بھی کی۔
برطانوی وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جین میریٹ میرپور آزاد کشمیر میں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں سے ملیں اور انہوں نے بچوں کے ساتھ فٹبال میچ بھی کھیلا اور ایک بیکری کا بھی دورہ کیا۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا دورہ آزاد کشمیر بھارتیوں کو پسند نہ آیا اور نئی دلی نے برطانوی ہائی کمشنر کے دورہ آزاد کشمیر کو اپنی خودمختاری کے خلاف قرار دیا جسے پاکستانی دفترخارجہ نے سختی سے مسترد کر دیا۔