Time 14 جنوری ، 2024
کاروبار

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر سے زائد کمی کا امکان

پیٹرول کی قیمت میں کمی کی ایک وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا مستحکم ہونا بھی ہے: سینئر سرکاری افسر۔ فوٹو فائل
پیٹرول کی قیمت میں کمی کی ایک وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا مستحکم ہونا بھی ہے: سینئر سرکاری افسر۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: پاکستانیوں کو رواں ماہ جنوری کے دوسرے پندرہواڑے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت سکون کا سانس ملے گا۔

16جنوری 2024 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا قوی امکان ہے، پیٹرول کی قیمت فروخت میں5.32 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کے نرخ میں کوئی کمی متو قع نہیں ہے۔ 

ایک سینئر سرکاری افسر کا کہنا ہے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی ایک وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا مستحکم ہونا بھی ہے۔ مٹی کے تیل کے نرخ میں3.29اور لائٹ ڈیزل کے نرخ میں1.75روپے فی لیٹر کمی متو قع ہے۔ 

مذکورہ افسر نے یہ بھی بتایا کہ حکومت ڈیزل کی قیمت میں کسی کمی کا ادارہ نہیں رکھتی۔

مذکورہ کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 276.21 سے کم ہو کر 267.34روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ اس طرح مٹی کے تیل کی قیمت 188.83سے کم ہو کر 185.54روپے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ لائٹ ڈیزل 165.75سے کم ہو کر 164روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔

مزید خبریں :