لینڈ مافیا کیوں لکھا؟ بھارتی شہری نے اخبار کو مائیک پر برا بھلا کہنے کی اجازت مانگ لی

زیر غور اخبار کے مضمون میں درخواست گزار پر زمین کے قبضے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا : بھارتی میڈیا/فوٹوفائل
زیر غور اخبار کے مضمون میں درخواست گزار پر زمین کے قبضے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا : بھارتی میڈیا/فوٹوفائل 

بھارتی ریاست  اترپردیش کے ضلع پرتاب گڑھ میں  ایک شخص نے خود کو لینڈ مافیا لکھے جانے پر اخبار کو مائیک پر  2گھنٹے تک برا بھلا کہنے کی اجازت مانگ لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے  پرتیک سنہا نامی شخص کی جانب سے  سب ڈویژنل مجسٹریٹ کو درخواست لکھی گئی ہے جس  میں درخواست گزار پرتیک سنہا نے میڈیا ایجنسی کو 2 گھنٹے تک مائیک پر  برا بھلا کہنے کی اجازت طلب کی۔

میڈیا رپورٹس میں وجہ کچھ یوں بتائی جارہی ہے کہ اخبار کے مضمون میں  درخواست گزار پر زمین کے  قبضے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا، یہ خط مبینہ طور پر اخبار کے اسی  مضمون سے  متعلق ہے جس میں اسے "لینڈ مافیا" کہا گیا تھا۔

پرتیک سنہا کی جانب سے اخبار کو  ہتک عزت کا نوٹس بھی بھیج دیا گیا ہے۔

حکام کو لکھے گئے خط میں بھارتی  شخص  نے بتایا کہ 9 جنوری کو  میری  زمین پر "بغیر کسی وجہ  کے" بلڈوزر چلایا گیام، اس کے بعد، اخبار نےمجھے "ایک مافیا" لکھا، درخواست گزار کے مطابق اخبار نے  الزام لگایا کہ اخبار میں شائع ہونے والے اس مضمون میں ثبوت کی کمی ہے جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

خط میں لکھا گیا، ’’اسی (آرٹیکل) کو مد نظر رکھتے ہوئے میں 15 جنوری کو دوپہر 12 بجے بیورو چیف اور رپورٹر کو  گھنٹے تک  مائیک پر برا بھلا کہنے کی اجازت چاہتا ہوں، مجھے ایسا کرنے کی اجازت دی جائے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ درخواست کے خط میں اس شخص نے ایک لمحے کے لیے یہ واضح کیا کہ وہ اجازت ملنے پر کسی قسم کے  تشدد یا دھمکیوں کا سہارا نہیں لے گا۔

مزید خبریں :