14 جنوری ، 2024
ملتان میں سینیئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار کو آر او آفس کے باہر سےگرفتار کرلیا گیا۔
زاہد بہار ہاشمی پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر پی پی 220 سے امیدوار ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق زاہد بہار رات گئے اپنے انتخابی نشان کے سلسلے میں آر او آفس گئے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی سینیٹر فلک ناز چترالی کو بیرونِ ملک جاتے ہوئے ایف آئی اے نے روک لیا .
ذرائع کے مطابق فلک ناز اسلام آباد سے دبئی جا رہی تھیں، اسٹاپ لسٹ میں نام ہونے پر انہیں آف لوڈ کیا گیا۔