رات 9 بجےکے بعد بچہ سڑک پر بھیک مانگتے ہوئے نظر نہیں آنا چاہیے: پشاور ہائیکورٹ

اس معاملے پر نگراں وزیراعلیٰ کو بھی طلب کریں گے: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان— فوٹو:فائل
اس معاملے پر نگراں وزیراعلیٰ کو بھی طلب کریں گے: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان— فوٹو:فائل

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے حکم دیا ہے کہ رات 9 بجےکے بعد بچہ سڑک پر بھیک مانگتے ہوئے نظر نہیں آنا چاہیے۔

پشاور ہائیکورٹ میں سڑکوں پر رات کے وقت بچوں کے بھیک مانگنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان نے درخواست پر سماعت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر اور فلاحی ادارہ کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ روزی کمانےکا بھی ایک وقت ہوتا ہے، مسئلے کو ٹھیک نہ کیا تو ڈپٹی کمشنر اور کمشنر کو بلاتا ہوں۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ رات کو ایک بجے بچے پھول بیچ رہےہیں کیا یہ ٹھیک ہے؟ رات 9 بجےکے بعد بچہ سڑک پر بھیک مانگتے ہوئے نظر نہیں آنا چاہیے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اس معاملے پر نگراں وزیراعلیٰ کو بھی طلب کریں گے۔ عدالت نے 2 فروری تک کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

مزید خبریں :